ابنا: ذرائع ابلاغ کي رپورٹس کے مطابق دو فلسطيني قيدي محمود سرسک اور اکرم ريغاوي اسرائيلي جيل ميں بے گناہ قيد ہيں . ان فلسطيني قيديوں نے بغير الزام کے قيد ميں ڈالنے پر بھوک ہڑتال کررکھي ہے.
گذشتہ روز انساني حقوق کے سرگرم اراکين اور ان قيديوں کے اہلخانہ نے جيل کے باہر احتجاجي مظاہرہ کيا اور ان سے اظہار يکجہتي کرتے ہوئے اسرائيلي حکومت کے خلاف نعرے بازي کي اور مطالبہ کيا کہ بے گناہ قيديوں کو رہا کيا جائے .
رپورٹس ميں بتايا گيا ہے کہ محمود سرسک فٹ بال کا سابق کھلاڑي ہے جس نے اسرائيلي ڈيل کے باوجود بھوک ہڑتال جاري رکھي ہے اور وہ گذشتہ 86دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کئے ہوئے ہے.
محمود سرسک کي والدہ ام عبدالعزيزسرسک نے اس موقع پر اسرائيلي حکومت سے سوال کيا کہ اسے اس کے بيٹے کا جرم بتايا جائے اور يہ بھي بتايا جائے کہ اسے مزيد کتنے عرصے تک قيد رکھا جائے گا.
.......
/169